مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے بارہ مولا میں فوجی آّریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کے علاقے میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا اورنواحی علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتاربھی کرلیا ہے۔
علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی۔بارہ مولا میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مختلف سڑکوں کو خاردار تار لگا کربند کردیا گیا ہے۔
ادھر حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدموں میں سزا سنائے جانے کے خلاف کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پرکی جانے والی ہڑتال میں دکانیں، کاروباری، مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اورٹریفک معطل ہے۔
آپ کا تبصرہ